کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل، فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جھگیوں کو آگ لگادی

کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی جبکہ 4 جھگیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ 2 گروپوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ بھی لگائی جس کے باعث 4 جھگیاں جل گئیں، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے