معروف کامیڈین اور اداکار انورعلی انتقال کرگئے

لاہور: معروف کامیڈین اور اداکار انورعلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انور علی پھیپھڑوں،گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 71 سال تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انور علی کی نمازجنازہ کل نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائےگی۔

انور علی نے اسٹیج اورٹی وی پر بےشمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے