کمشنر کراچی کا آج شہر میں تمام اسکول بند رکھنےکا اعلان

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والےامتحانات ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

یاد رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاون، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن، شاہراہ فیصل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔

منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا جس سے شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اسی طرح کراچی شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے