سندھ میں سیلابی ریلے کی آمد،کشمور سے نقل مکانی جاری، دادو کے مکینوں کا علاقہ خالی کرنے سے انکار

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

کشمور کے کچے کے علاقے سے رہائشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دادو کےکچے کے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔

گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ چکی ہے، سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر تیاری مکمل ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مون سون چند دن میں ختم ہو جائے گا۔

مشترکہ بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور سندھ میں تمام ادارے این ڈی ایم اے کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے