لسبیلہ یونیورسٹی اور GML چین کا سمندری و ماحولیاتی سائنسز میں تحقیقی تعاون پر اتفاق

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل پاکستان کے ایک وفد نے سمندری اور ماحولیاتی سائنسز میں مستقبل میں تحقیقی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سدرن میرین سائنس اینڈ انجینئرنگ گوانگ ڈونگ لیبارٹری (GML)، گوانگ زو، چین کا دورہ کیا۔

ادارے کے سربراہان نے سائنسی تحقیق، علمی تبادلے اور استعداد کار میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ LUAWMS کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کر رہے تھے جبکہ GML ٹیم کی سربراہی GML کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈین لنگ تانگ نے کی۔ دیگر شرکاء میں LUAWMS کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الٰہی بخش مرغزانی، مجیب الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع کے علاوہ GML سے پروفیسر ڈاکٹر Xiaobo Yang اور ڈاکٹر Xiaohui Zhu شامل تھے۔

یہ معاونت ڈاکٹر محسن علی کلہوڑو کی کاوشوں سے ممکن ہوا، جن کی دیرینہ حمایت اور اقدام نے دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شراکت داری کا مقصد سمندری اور ماحولیاتی علوم کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقی اقدامات، تعلیمی تبادلے کے پروگراموں اور پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ اشتراک LUAWMS کی تحقیقی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور خطے میں اہم سمندری چیلنجوں سے نمٹنے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے