مظفر گڑھ میں بھیگ مانگنے والے 10 سالہ خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق بچی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت بھی کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں ایک خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔