لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کے لیے لائیو اسٹاک پروڈکشن و مینجمنٹ پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر, واٹر اینڈ میرین سائنسز کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کے لئے بین الاقوامی ادارے GIZ کی طرف سے Tot for Livestock Production and Management کے عنوان پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کراچی کے PC ہوٹل میں منعقد کیا گیا.

جہاں اعلیٰ تربیت یافتہ ٹرینرز نعیم اختر اور ڈاکٹر محمود رنداھاوا نے ٹریننگ کے شرکا کو بہترین انداز میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدت،روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ملک میں غربت کے خاتمے میں لائیوسٹاک سیکٹر کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈی جی NAVTTC ڈاکٹر حسین بخش مگسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر NAVTTC عدنان بلوچ پروگرام کوآرڈینیٹر شبیر احمد کاکڑ اور فوکل پرسن NAVTTC لسبیلہ یونیورسٹی جاوید بلوچ بھی موجود تھے۔

ٹریننگ کے اختتامی سیشن میں لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدلمالک ترین اور رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر نے تمام شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیں اور ٹرینینگ کی اہمیت وافادیت کے متعلق تفیصل کے ساتھ گفتکو کی اور تمام شرکاء کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے لائیواسٹاک سیکٹر کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔جبکہ ڈی جی NAVTTC ڈاکٹر حسین بخش مگسی نے NAVTTC کے بلوچستان بھر میں فروغ اور خاص طور پر لسبیلہ یونیورسٹی میں سینٹر اف ایکسیلنس کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔

انہوں کے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی سے ان کا ایک گہرا تعلق ہے اور وہ لسبیلہ یونیورسٹی کی ترقی و فروغ کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے