بلوچستان کی درالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشت گردی کے افسوسناک واقعے پر نوے ژوند ادبی، ثقافتی و فلاحی تنظیم کے چیئرمین نسیم مندو خیل نے گہرے دکھ، شدید غم اور بھرپور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی اس بزدلانہ کارروائی میں معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 10 قیمتی جانیں ضائع اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

تنظیم کے چیئرمین نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر ملک میں بدامنی اور خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، مگر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ اقدام سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے خودکش حملہ آور سمیت تمام چھ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر ایف سی کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس حملے کا فوری اور مؤثر جواب اس بات کی گواہی ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار اور پرعزم ہیں، اور قوم کا اعتماد ان پر برقرار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں نہ تو قوم کے حوصلے کو پست کر سکتی ہیں، نہ ہی ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب ہوں گی۔ پوری قوم اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے جذبے سے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔ بلوچستان کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے اس حملے کو ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں اس قسم کی حرکتوں کا مکمل سدباب ممکن ہو۔

بیان کے اختتام پر چیئرمین نسیم مندوخیل نے ایف سی جوانوں کی جرات، قربانی اور فرض شناسی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان محافظوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

تنظیم کی جانب سے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے