اسلام آباد: نوے ژوند ادبي، ثقافتی اور فلاحی تنظيم نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پولیس کے دھاوے، صحافیوں اور کیمرہ مین حضرات پر تشدد اور کیفےٹیریا میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
نوے ژوند کے بانی چيئرمين و سینئر صحافی نسیم مندوخیل اور سیکرٹری جنرل سينئر صحافی خان زيب محسود نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پولیس کا صحافیوں کو نشانہ بنانا اور پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ایسے غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
تنظيم کے چيئرمين، سیکرٹری جنرل اور کابینہ اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
جاری کردہ:
روخانه رحيم وزير
پریس سیکرٹری
نوے ژوند ادبي، ثقافتی اور فلاحی تنظيم، اسلام آباد