حماس نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اسرائیل کو غزہ میں کارروائی کی اجازت دوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے دیں گے۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اب تک 28 میں سے زیادہ تر یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔

صدر ٹرمپ نے حماس کو معاہدے کی پاسداری کا پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جیسے ہی میں کہوں گا، اسرائیلی فوج دوبارہ غزہ کی گلیوں اور سڑکوں پر ہوگی اور اگر اسرائیل چاہے تو حماس کو اچھی طرح سبق سکھا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے غزہ امن منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہے تاہم نیتن یاہو کو جنگ بندی پر راضی کرنے کے لیے سمجھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب ایران کوئی مسئلہ نہیں رہا، ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ سب ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے