کراچی: پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، 45 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر کے اطراف پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، اس دوران 45 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

گرفتار کئے گئے افغانوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے