ڈاکٹر نجیبہ عارف چیئرپرسن اکادمی ادبیات سے ملاقات

27 اکتوبر 2025 کو اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجيبہ عارف سے ممتاز پشتو شاعر محترم رحمت شاہ سائل کی قیادت میں پشتون انٹیلیکچوئل فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جناب نورالامین یوسفزئی، جناب فضل سبحان عابد، معروف فنکار نعیم جان توری، جناب اجمل خان اور پختون انٹیلیکچول فورم کے آرگنائزنگ سیکرٹری جناب اقبال حسین افکار، شامل تھے۔

وفد نے چیئرپرسن ڈاکٹر نجيبہ عارف کو سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں عصری ادبیات کے موضوع پر کامیاب کانفرنسوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اور ان کی سرپرستی میں اکادمی ادبیات پاکستان خواتین اور بچوں کیلئے ادب کی تخلیق و ترویج کے ساتھ نوجوانوں میں تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں کے انعقاد کو سراہا ، اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد پاکستانی زبانوں کے دستاویزی عجائب گھر بنانا بھی ڈاکٹر نجیبہ عارف کا احسن اقدام ہے ،اس موقع پر پاکستانی زبانوں کے ادب کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام اہلِ علم اس بات پر متفق تھے کہ پاکستانی زبانوں کے ادب سے اردو ترجمے کی ضرورت پر زور دیا جانا چاہیے۔

چیئرپرسن نے وفد کو بتایا کہ اکادمی ادبیات کے سہ ماہی مجلہ “ادبیات” میں پاکستانی زبانوں کے ادب کے اردو تراجم کے لیے صفحات مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح انگریزی تراجم کے لیے اکادمی ادبیات پاکستان کے انگریزی مجلہ “Pakistani Literature”
۔میں بھی پاکستانی زبانوں کے ادب سے انگریزی تراجم کی اشاعت کی جا سکتی ہے۔

وفد نے ڈاکٹر خالدہ نسیم کے جانب سے غنی خان کی شاعری کے انگریزی ترجمے پر مبنی کتاب کی اشاعت اور پشتون انٹیلیکچوئل فورم کی حالیہ ملاقاتوں اور سرگرمیوں سے بھی چیئرپرسن کو آگاہ کیا۔ چیئرپرسن نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن کو مفتی فضل اللہ فانی کی سبک ہندی کے فارسی کے چہار شعراء کے منظوم اردو تراجم پر مبنی کتاب “چہار عکس” کا بھی متعارف کرایا گیا۔ ڈاکٹر نجيبہ عارف نے مترجم جناب فضل اللّٰہ کی اس کاؤش پر خوشی اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ بہت جلد مفتی فضل اللہ فانی کو اسلام آباد مدعو کر کے اس شاہکار کتاب کی پذیرائی کی جائے گی۔

جناب نورالامین یوسفزئی نے چیئرپرسن کی درخواست پر مفتی فضل اللہ فانی کا رابطہ نمبر فراہم کیا۔ معروف فنکار نعیم جان توری نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اردو شاعری کے فروغ کے بارے میں بھی تفصیل سے بیرون ڈاکٹر نجیبہ کو بریف کیا ۔ چیئرپرسن نے کہا کہ اس چینل کا لنک مجھے فراہم کیا جائے۔

ڈاکٹر نجيبہ عارف نے اس موقع پر کہا کہ محترم رحمت شاہ سائل کی شاعری کا اردو ترجمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے وفد کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد میرے لیے باعثِ عزت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے