ہنگو رپورٹ

صاف و شفاف ہنگو: خدمت، صفائی اور شعور کی نئی مثال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہنگو میں صفائی ستھرائی، نکاسیِ آب اور عوامی صحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

صاف گاؤں، صحت مند زندگی کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت تحصیل کے مختلف دیہات میں صفائی، کچرا اُٹھانے اور نالیوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صفائی عملہ دیہی علاقوں میں عوامی تعاون کے ساتھ متحرک ہے اور صاف و صحت مند ماحول کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب ضلع ہنگو میں ریسکیو 1122 کے زیرِ انتظام ایمرجنسی ریسکیو سروس آفس میں 50 رضاکاروں اور خواتین ٹرینیز نے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کی تربیت مکمل کر لی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والے رضاکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

مہمانانِ خصوصی نے رضاکاروں کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کی تربیت ایک محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فرمان اللہ اورکزئی نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگو کا مقصد نوجوانوں، خصوصاً خواتین کو ایمرجنسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کا شعور ہر سطح پر عام ہو۔

ریسکیو 1122 کی یہ کاوش اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کی صفائی مہم، ضلع ہنگو کو ایک صاف، محفوظ اور صحت مند ضلع بنانے کے لیے ایک مثالی پیش رفت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے