نوے ژوند تنظیم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت: امن و استحکام کے دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی: روخانہ رحیم وزیر) نوے ژوند ادبی، ثقافتی اور فلاحی تنظیم اسلام آباد کے چیئرمین نسیم مندوخیل اور تنظیم کے عہدیداران نے اسلام آباد ضلعی عدالت کمپلیکس کے قریب پیش آنے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین نسیم مندوخیل نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ قوم کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے اور ایسے بزدلانہ حملے نہ صرف معصوم شہریوں کی جان لیتے ہیں بلکہ سماجی، معاشی اور قانونی نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سينيئر وائس چيئرمين راج ولی خان مروت نے کہا: دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ بیرونی پشت پناہی سے مستفید یہ عناصر وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ان کا مکمل اور بلا استثنا خاتمہ ضروری ہے۔

نوے ژوند تنظیم کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گرد نیٹ ورکس کی تدارک کے لیے موثر اور مستقل حکمتِ عملی اپنائیں تاکہ وطن کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ تنظیم نے مزید کہا کہ سماجی، تعلیمی اور ثقافتی سطح پر بھی شعور آگاہی کے پروگرامز ثقافتی سرگرمياں لازمی طور پر بڑھائی جائیں تاکہ نئی نسل امن سے محبت کريں اور انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کے بیج خشک کیے جا سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے