طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے