ہزارہ یونیورسٹی میں دو روزہ احمد فراز بین الاقوامی ادبی کانفرنس 25, 25 نومبر کو منعقد ہوگی

کانفرنس میں ترکی، مصر، ازبکستان، انگلینڈ بھارت پاکستان کے محققین
شرکت کریں گے ڈاکٹر الطاف یوسف زئی
شعبہ اردو، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ شاعر احمد فراز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دو روزہ احمد فراز بین الاقوامی ادبی کانفرنس 25 اور26 نومبر 2025 کو ہزارہ یونی ورسٹی میں منعقد ہو رہی ہے۔

چیئرمین شعبہ اردو اور ڈائریکٹر ہزارہ چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف یوسفزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں ترکی، مصر، ازبکستان، انگلینڈ اور بھارت سمیت پاکستان بھر سے معروف محققین، نقاد، شعرا، پروفیسرز اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی اہم بات احمد فراز کے صاحبزادے سعدی فراز اور علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال کی خصوصی شرکت ہے۔

25 نومبر کی شام کو “بیادِ احمد فراز” ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک کے ممتاز شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اسی شب شبِ ثقافت کا بھی اہتمام ہوگا جس میں علاقائی ثقافت کا رنگا رنگ مظاہرہ کیا جائے گا۔

تمام اہلِ ادب اور احمد فراز کے مداحین کو کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس "سیزن ون” کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے اور آئندہ ہر سال باقاعدگی سے "بیادِ احمد فراز” کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔علمی و ادبی حلقوں نے شعبہ اردو ہزارہ یونی ورسٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ادبی کانفرنس بلاشبہ اردو ادب کے فروغ، احمد فراز کی فکر و فن کے تسلسل اور بین الاقوامی ادبی مکالمے کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے