آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھون البانیز نے اپنی دیرینہ دوست جوڈی ہیڈن سے 5 سالہ تعلق کے بعد شادی رچا لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتھونی البانیز پہلے آسٹریلین وزیراعظم ہیں جنہوں نے وزیراعظم آفس میں رہتے ہوئے شادی کی ہے، دونوں کی شادی کی تقریب کینبرا میں منعقد ہوئی اور شادی کی تاریخ کو خفیہ رکھا گیا۔

انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی ملاقات 21-2020 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی اور پھر آہستہ آہستہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے چلے گئے۔ 2022 اور 2025 کی انتخابی مہم کے دوران جوڈی ہیڈن بین الاقوامی دوروں اور اہم ایونٹس کے دوران انتھونی البانیز کے ہمراہ نظر آئیں۔

گزشتہ برس فروری میں انتھونی البانیز نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جوڈی ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہمیں اپنی محبت اور مستقبل ایک ساتھ گزارنے کے عزم کو اپنے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کے سامنے بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے