فیض المحمود فیض کی کتاب “سالکی زمزمے” کی تعارفی تقریب )

آواز ملاکنڈ کے چیئرمین جناب فیض المحمود فیض صاحب کی کتاب “سالکی زمزمے” کی تعارفی تقریب 30 نومبر 2025 کو اربٹ کالج بٹ خیلہ میں جناب بخت روان عمرخیل صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ماہرِ تعلیم اور سابق ډسټرکټ ایجوکیشن ډاريکټر جناب مشتاق احمد خان مست خیل صاحب مہمانِ خصوصی تھے۔کریں

خصوصی مہمانوں میں فضل الرحمن شاہد، اکبر سیال، بلبلِ سوات ظفر علی ناز، ادبی جرنیل اقبال حسین افکار، پل ملاکنڈ کے صدر علی محمد خان، محمد اقبال اقبال، ڈاکٹر سید ظفر اللہ خان بخشالے، آواز ملاکنڈ کے سرپرستِ اعلیٰ شاہ ذواللہ اسیر، آواز ملاکنڈ کے صدر ناموس خان ناموس اور کتاب “سالکی زمزمے” کے مصنف فیض المحمود فیض صاحب اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری ثاقب اللہ نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض اقبال سجید اداس نے انجام دیے۔ نظموں، تاثرات اور مقالات سے پہلے اسٹیج پر موجود معزز شخصیات نے فیض المحمود فیض صاحب کو روایتی لونگی سر پر رکھیں اور ساتھ ہی شعری مجموعہ “سالکی زمزمے” کی باقاعدہ رونمائی بھی کی۔

تقریب میں جن شعراء ادباء نے نظمیں، تاثرات اور مقالات پیش کیے، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔
ثاقب یوسفزئی، برہان الدین برہان، مستجاب شاہی، یاسین حسین، بلبلِ سوات ظفر علی ناز، راقم، اکبر سیال، محمد اقبال اقبال، علی محمد خان، ڈاکٹر امجد علی شاہ، فضل الرحمن شاہد، خالق داد امید، ادبی جرنیل اقبال حسین افکار، ڈاکٹر پروفیسر اقبال شاکر، آواز ملاکنڈ کے سرپرستِ اعلیٰ شاہ ذواللہ اسیر، ڈاکٹر سید ظفر اللہ خان بخشالے، ناموس خان ناموس۔ اقبال سجید اداس

آواز ملاکنڈ کی جانب سے صاحب کتاب فیض المحمود فیض کی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف اور شعری مجموعہ "سالکی زمزمے ” کی اشاعت پر اعترافی شیلڈ پیش کی گئی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی مشتاق احمد مست خیل نے کہا کہ جناب فیض کو تخلیقی جوہر کے ساتھ اچھے اخلاق سے نوازہ ہے ، بحیثیت ایک معلم کے جناب فیض صاحب نے اپنی فرائض منصبی نہایت دیانت سے آگاہ کی ہے ۔
صدر محفل بخت روان عمرخیل نے کہا کہ سب مقررین نے نہایت عمدہ الفاظ میں جناب فیض صاحب فن شخصیت اور شعری مجموعے سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔ میں آواز ملاکنڈ کے دوستوں شکر گزار ہوں کہ انہوں فیض صاحب کی کتاب کے حوالے سے اس بہترین اور عمدہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ میں اپنی جانب سے جناب فیض صاحب کو مبارک پیش کرتا ہوں ۔
اس موقع پر پل ملاکنڈ کی جانب سے ادبی جرنیل اقبال حسین افکار صاحب کو پل کے صدر علی محمد خان سرپرست علی اکبر ملاکنڈ ، صدر محفل بخت رواں خان عمر خیل اور معروف شاعر اکبر سیال کے ہاتھوں ادبی خدمت پر یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا ۔
صوری اور معنوی حوالے سے یہ خوبصورت تقریب دو بجے احتتام پذیر ہوئی، بعد ازاں مہمانوں کو مورجان ریسٹورنٹ ۔ ظہرانہ دیا
نماز ظہر اور ظہرانہ کے بعد جناب شاذو اللّٰہ اسیر کی صدارت میں شعری نشست کا اہتمام ہوا مشاعرہ کا مہمان خصوصی ممتاز شاعر امیر قاسم ہاشمی تھا جبکہ نظامت سلمان سلام نے ادا کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے