بھارت: کویت سے حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔

بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی، ای میل میں پرواز میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کا بتایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ طیارے سے مسافر اور سامان اتار کر تلاشی لینے پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے