دبئی: پشاور زلمی کی نصف ٹیم پویلین میں

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں پشاور زلمی کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 153 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں چار رنز بنائے۔

اب سے کچھ دیر پہلے پشاور زلمی نے 17 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔

پشاور زلمی کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں جیمز ایلنبی نے 31، ڈیوڈ ملان نے آٹھ، کامران اکمل نے آٹھ، شاہد آفریدی نے پانچ اور محمد حفیظ نے چار رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے بلاول بھٹی نے دو، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز نے 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز اور شاہ زیب حسن نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 41

رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے 49، روی بوپارہ نے 23، شاہ زیب حسن نے 18، شعیب ملک نے 15، بلاول بھٹی نے 14 اور شکیب الحسن نے 11 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر یاسین، حسن علی، شاہد آفریدی، عمران خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

پشاور زلمی دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائٹڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز چار چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے