پی ٹی آئی جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور وہ جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا کہ میثاق استحکام پاکستان پر اتفاق کر لیں مگر پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہے وہ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہاؤس اپنا مؤقف پیش کرے لیکن ہم سمجھتے ہیں قانون کے مطابق ملاقات ہوگی، اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کریں، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جو گفتگو کی اس میں باہر سیاسی فیصلوں کا ذکر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرکمیٹی بناناچاہتے ہیں توپہلےخود کمیٹی بنا لیں کہ کیا بات کرنی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے