کیلی فورنیا:فیس بک کے بانی مارک زکر برگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے ان کو دوسرے امیر ترین لوگوں کی طرح ”آن لائن تھریٹس“ آتے رہتے ہیں۔ان تھریٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی نے اپنے گھر پر سولہ محافظ تعینات کر لئے ہیں جو شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔زیادہ تر دنیا کے امیر ترین لوگوں کو جو تھریٹس موصول ہوتے ہیں وہ ان کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدامات کرتے ہیں جس کی ایک مثال مارک زکر برگ نے بھی قائم کردی ہے۔
فیس بک کے بانی کی آمدنی اب ایک ریکارڈ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،ایک رپورٹ کے مطابق ان کی آمدنی چالیس سال سے بھی کم عمر میں سینتالیس اشعاریہ ایک بلین ڈالر ہے جو یو ایس کے دوسرے امیر ترین شخص سے چار گنا زیادہ ہے ۔
ان کے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے گھر سے ملحقہ حصے میں جو مستقل اور غیر قانونی طور پر پارکنگز تھیں انہیں بھی ختم کر دیا گیا ہے۔تاہم ایک رپورٹ کے مطابق زکربرگ کے ان کی تمام سیکیورٹی اقدامات سے ان کے باقی پڑوسی اتنے خوش نہیں ہیں۔