ایران نے امریکا کی جانب سے 55 ایرانی شہریوں کو گرفتار کر نےکے بعد ملک بدر کیے جانے کی تصدیق کردی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔
ستمبر میں امریکا نے تقریبا 400 ایرانیوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، اس سے قبل امریکا سے ملک بدر کیے گئے 120 ایرانی شہری دوحہ سے براستہ تہران پہنچے تھے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 قرعہ اندازی کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر بھی امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔