اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج اور چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
جسٹس (ر) شوکت عزیز نے صدرمملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔