کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مکان سے 25 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کومل کو اس کے سابقہ منگیتر راشد نے سر پر لوہے کا پائپ مار کر قتل کیا۔
ملزم نے 12 روز قبل مقتولہ کا گھر کرائے پر لیا اور وہ تین روز سے اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ راشد منگنی کے بعد روزگار کے لیے دبئی چلا گیا تھا، کومل نے بعد میں کسی اور سے شادی کرلی تھی اور اب شوہر سے خلع کے لیے کیس کر رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم راشد نے قتل کے بعد اپنی ماں کو فون کرکے کومل کو قتل کرنے کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ پولیس کے گھر آنے سے قبل وہ کہیں نکل جائیں۔
مقتولہ کے والدین کا گھر اور جائے وقوعہ قریب ہی ہیں، واردات کے وقت مقتولہ کے والدین رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزم راشد کی تلاش شروع کردی۔