کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی، خواجہ عمران رینج میں بھی بارش کے باعث سردی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے،کوژک ٹاپ سمیت مختلف شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے