بنگلادیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں، پاکستان اور چین کا اثر بڑھ چکا، بھارت کا اعتراف

بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ بنگلادیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں ہے، ڈھاکا میں اب پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو بھارت بنگلا دیش میں "غیر متعلق” ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں عوامی لیگ کا اثر ختم ہو چکا ہے اور بنگلا دیشی نوجوان بنگلا دیش کے قیام میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ سب چیزیں حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئی ہیں اور بھارت کو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے