پی ایف یو سی کے سالانہ انتخابات

قلم اللہ تعالٰی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے شاید اسی باعث خالق نے قلم اور اس سے نکلنے والے الفاظ کی قسم کھائی ہے اور قلم پر ایک پوری سورت کو نازل فرما کر اس کو عنوان ہی قلم دیا ہے تاکہ قلم کی اہمیت اور پھر اس سے نکلنے والے الفاظ کو ایک انتہائی معتبر سنگ میل قرار دیا ہے اللہ کے رسول نے اپنے ایک فرمان میں ارشاد فرمایا ہے کہ

"سب سے پہلے اللہ کی ذات نے قلم کو پید ا فرمایا اور پھر اسے حکم دیا لکھ تو اس نے قیامت ہونے والے سبھی واقعات لکھ ڈالے”

گویا قلم یا اہل قلم وہ عظیم قبیلہ یا گروہ ہے جسے کی تائید و تحسین خود اللہ رب العزت نے کی ہے جہاں کائنات کے مالک نے اس گروہ کو مستحق داد سمجھا وہیں اس پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد کی ہیں یعنی انہیں اپنے اقلام و الفاظ کے استعمال کی بابت بھی خصوصی متوجہ کیا ہے اس لیے کہ قلم نے نکلنے والے الفاظ بہت دور رس نتائج رکھتے ہیں .

گویا الفاظ سے دنیا بنائی بھی جاتی ہے اور اجاڑی بھی یہی الفاظ دل میں گھر بھی کر لیتے ہیں اور دل سے اتر بھی جاتے ہیں یہی وہ الفاظ جو نظریات بھی ہیں اور یہی وہ الفاظ ہیں جو وحی کا درجہ بھی رکھتے ہیں انہی الفاظ کی بدولت انقلاب بھی برپا ہوئے اور قومیں عروج وزوال کا بھی شکار ہوئیں لہٰذا الفاظ ہر شے سے قیمتی ہیں۔

قلم اور اہل قلم کی بنیادی ذمہ داری حق و سچ کی خاطر جہاد کا فریضہ سر انجام دینا ہے تاکہ معاشرے امن و انسانیت کا گہوارہ ہو اور وہ بستی جسے خدا کی بستی کہا جائے وہ بسائی جا سکے خیر اہل قلم کی ذمہ داریوں پر مفصل بحث کی جا سکتی ہے لیکن اس پر قلم قبیلے کی نمائندگی کرنے والی ایک ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یو نین آف کالمسٹ کا ذکر کرنا مقصود ہے۔

پی ایف یو سی ایک ایسی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو ملک بھر میں پھیلے کالم نگاروں یعنی اہل قلم کو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے متعلق لکھاریوں کا اکٹھ اور ایک پر مغز پلیٹ فارم ہے جہاں نئے آنے والی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے اور ان کو اپنی آواز دروں و بیروں پہنچانے کے لیے پلیٹ فارمز مہیا کرنے کی سعی خیر پر بھی خصوصی توجہ دی جائے مذکورہ تنظیم اس حوالے سے اپنا ایک وسیع پس منظر رکھتی ہے جو تاریخی بھی ہے اور نئے لکھنے والوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے بہت سارے ایسے چہرے یا دماغ جو اس وقت میڈیا انڈسٹری میں مثبت کام کرنے میں مصروف ہیں وہ اسی تنظیم کی مرہون منت ہے جبکہ بہت ساری کتب جنہوں نے واقعات و تاریخ کی چکا چوند کو خود میں ہمیشہ کے لیے سمو لیا وہ بھی ان کے چھپنے کا سہرا بھی اسی کے سر ہے۔

گویا پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اہل قلم احباب کا ایسا باوقار منظم و منضبط اور معاون و مددگار مرکز ہے جو نئے آنے والے کے لیے راہیں کھولتا ہے تاکہ وہ ملک و ملت کی بہترین انداز میں خدمت کر سکیں اور دنیا کے سامنے پاکستان کا بہترین چہرہ سامنے لا سکیں .

10جنوری 2026 کو پی ایف یو سی کا سالانہ الیکشن منعقد ہو رہا ہے جس میں دو پینل میدان میں موجود ہیں جو اپنے ممبران کی ذہن سازی اور مستقبل کی پیش بندی کی طرف دعوت دے رہے ہیں کہ آئیے دنیا بھر میں اپنی تحریروں کے ذریعے وطن عزیز کا پیغام پھیلائیں بقول مصور پاکستان!
اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے