نیا سال اور ہوائی فائرنگ

نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا کریں، کیونکہ چند لمحوں کی خوشی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی سنگین مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ نئے سال کی آمد پر ہم سب خوشی منانے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس خوشی کے اظہار کے لیے گھروں کے اندر اور باہر مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔

تاہم، خوشی منانے کے ان طریقوں میں ہوائی فائرنگ، بلند آواز میں لاؤڈ اسپیکر پر موسیقی چلانا، سڑکوں پر ہنگامہ آرائی اور دوستوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ جشن منانا خاص طور پر نوجوان نسل میں عام ہوتا جا رہا ہے۔

بدقسمتی سے، خوشی کے ان لمحات میں ہم یہ سوچنا بھول جاتے ہیں کہ ہمارے یہ اقدامات خود ہمارے لیے اور ہمارے اردگرد موجود دیگر لوگوں کے لیے کس قدر نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے، جبکہ تیز آوازیں بیماروں، بزرگوں اور بچوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بنتی ہیں۔ ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ہماری خوشی منانے کا انداز کہیں دوسروں کے سکون اور سلامتی میں خلل تو نہیں ڈال رہا۔

اگر ہم نئے سال کی خوشی اخلاقی اقدار اور قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں تو یہ خوشی نہ ہمارے لیے پریشانی کا سبب بنے گی اور نہ ہی دوسروں کے لیے۔

ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی خوشی کو امن، برداشت اور باہمی احترام کے ساتھ منائیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لے کر آئے۔
آمین۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے