جوزف سٹالن کی کہانی

جوزف سٹالن 1879 میں جارجیا میں پیدا ھوا –

اصل نام آئیوسف وساریونووچ ذوگا سویلا تھا-

اس نے ابتدائی تعلیم کلیسائ مدرسہ میں حاصل کی –

نوجوانی میں الہئیاتی علوم کے مدرسہ داخل ھوا لیکن مخرب خیالات کے پرچار پر اسے خارج کردیا گیا –

وہ خفیہ مارکسی تحریک میں شامل ھوگیا –

وہ بالشویک پارٹی کا حامی اور فعال کارکن تھا –

اسی دوران اس نے فرضی نام سٹالن (آھنی انسان) اپنالیا
لینن ,لیون ٹراٹسکی کو اپنا جانشین بنانا چاھتا تھااسکی وصیت یہی تھی لیکن سٹالن اسکی وصیت کو دبانے میں کامیاب ھوگیا –

اس نے پولٹ بیورو کے دوارکان کے ساتھ مل کر ٹرائیکا بنائی –

1930
میں وہ سوویت یونین کا مطلق العنان آمر بن گیا –

اقتدار میں آنے کے بعد سٹالن نے سیاسی معزولیوں کا خوفناک سلسلہ شروع کیا –

1917
کے اشتراکی انقلاب کے سرکردہ رھنماوں اور لینن کے ساتھیوں سے اس نے گلو خلاصی حاصل کرلی –
سٹالن نے زاروں کی پولیس سے زیادہ بے دردی کے ساتھ اشراکیت پسندوں کا خون بہایا –

اسکی وضع کردہ معاشی پالیسیاں انتہائ ناپسندیدہ تھیں کسانوں نے انکی مخالفت کی –

سٹالن کے حکم کے تحت لاکھوں مزدوروں کو ماردیا گیا یا وہ فاقوں سے خود مرگئے –

اسکی سریع الرفتار صنعت کاری کی پالیسی متعدد خامیوں کے باوجود کامیاب رھی –

دوسری جنگ عظیم میں سے سوویت یونین نقصانات کے باوجود عظیم صنعتی طاقت کی حیثیت سے ابھرا –

اگست 1939 میں ھٹلر اور سٹالن نے عدم جارحیت کے معاھدے پر دستخط کئے ,اگلے دو ھفتوں میں ھٹلر نے مغربی سرحد سے پولینڈ پر حملہ کیا۔

ادھر سوویت یونین مشرقی سمت سے پولینڈ پر حملہ آور ھو گیا اور ملک کے مشرقی نصف پر قبضہ کرلیا۔

اسی سال سوویت یونین نے آزاد ریاستوں لٹویا,لیتھوانیا ,اور اسٹونیا پر قبضہ کرلیا۔

ان ریاستوں نے روس سے الحاق کرلیا –

رومانیہ کا ایک حصہ بالجبر الحاق پر مجبور کردیا گیا ۔

جنگ ختم ھوجانے کے باوجود سٹالن نے مقبوضہ علاقے آزاد نہ کئے
سٹالن کی شخصیت کی سب سے اھم خصوصیت اسکی سفاکی تھی وہ پرجوش مستقل مزاج اور مکار انسان بہر حال غیر معمولی ذھانت بھی رکھتا تھا –

اس نے اپنی زندگی میں لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا یا جبری مشقت کی عقوبت گاھوں میں بھیجا –

اس کے دور میں ھونے والی اموات 30 ملین کے قریب رھی –

سٹالن سوویت یونین میں بڑے پیمانے پر نجی
کاشتکاری اور نجی کاروبار بندکروانے میں کامیاب ھوا اس نے بین الاقوامی سطح پر سرد جنگ کی بنیاد رکھی –

سوویت یونین کی تاریخ کے اھم کردار سٹالن نے 1917 کے اشراکی انقلاب میں کوئ حقیقی کردار ادا نہیں کیا ۔تھا تاھم انقلاب آنے کے بعد اسکی فعالیت بڑھی

1922
میں کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکٹری بنا اور لینن کی وفات کے بعداقتدار کی جنگ میں کامیابی حاصل کی –

اپنی عمر کے 74 ویں برس میں وہ خود کوعظیم ترین تصور کرتا تھا۔

وہ خلل دماغ میں مبتلا ھوگیا پھر وہ
شیزوفرینیا کی گرفت میں آگیا زندگی کے آخری ایام میں وہ اپنے ڈاکٹروں کے قتل کے بارے میں سوچا کرتا تھا۔

اسے ان پر بالکل اعتماد نہیں تھا۔

مریضانہ حد تک شکی مزاج وہ پہلے سے تھا شبہ کیا جاتا ھے کہ اسکا علاج روک دیا گیا تھا چنانچہ اسکی حالت بد سے بدتر ھوتی گئی یہاں تک کہ وہ لاعلاج ھو گیا ۔

5 مارچ 1953 کو یہ بوڑھا آمر کریملن میں انتقال کر گیا اسکی لاش سرکاری اعزاز کے ساتھ ریڈ اسکوائر کے

عجائب گھر میں لینن کی میت کے برابر عوامی نمائش کے لئے رکھ دیا گیا لیکن کچھ عرصہ بعد سرکاری سطح پر سٹالن کاوقار ختم کردیا گیا ……

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے