قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

نامعلوم شخص سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات تقریباً 2 بجے گرلز ہاسٹل میں داخل ہوا جسے بعد ازاں ہاسٹل کے واش روم میں دیکھا گیا۔

ویڈیو میں مذکور شخص خود کو راول ڈیم کا رہائشی قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہاسٹل آیا ہے۔

واقعے کے بعد ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

طالبات نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران مذکورہ شخص ہاسٹل میں کیا سرگرمیاں انجام دیتا رہا اس کا بھی جواب دیا جائے، طالبات کے مطابق وہ واش روم میں گانے گاتا بھی پایا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ کل رات گرلز ہاسٹل نمبر 5 میں نوجوان دیوارپھلانگ کر داخل ہوا، طالبات کے شور پر لیڈی وارڈن اور سکیورٹی اسٹاف نےلڑکےکو پکڑ لیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے