کراچی میں کتے کے کاٹنے اور گٹر میں گرکر ہونیوالی اموات کے ذمہ دار کون ؟

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے شہر میں کتے کے کاٹنے اور گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کے واقعات کا ذمہ دار میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو قرار دیدیا۔

منعم ظفرنے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک ہفتے میں کتے کے کاٹنے کے کاٹنے کے 800 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات اور گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کے ذمہ دار میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں 35 سالوں سے ایم کیو ایم سیاہ و سفید کی ذمہ دار تھی، ایم کیو ایم ہر دور میں حکومت کے ساتھ رہی ہے، ایم کیو ایم وکٹ کے دونوں جانب کھیلتی ہے۔

دوسری جانب کتے کے کاٹنے کے کیسز کے حوالے سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر کتوں کی نیوٹرنگ کرنی ہے تو اس میں ٹائم لگے گا، شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس کا مجھے احساس ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچھ 20 سے 25 لوگ ان کتوں کو مارنے کے خلاف ہیں، یہ لوگ عدالت جاتے ہیں اور اسٹے لے آتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ فوری ایکشن کے لیے کتوں کو مارنا ضروری ہے، اکثریت کی رائے بھی یہی ہے، میں چاہتا ہوں ایک بار فیصلہ ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے