وہ ٹارچ ہے جو آپ کی زندگی بچا سکتی ہے

اوپر موجود ٹارچ یا فلیش لائٹ کو دیکھیں جو بظاہر عام نظر آتی ہے مگر یہ آپ کی زندگی بچاسکتی ہے۔

جی ہاں واقعی یہ عام نظر آنے والی ٹارچ بہت خاص ہے کیونکہ یہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرنے، ویڈیو بنانے اور خطرات سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر اسمارٹ ہوم پروٹیکشن ایل ایل سی نامی کمپنی نے اسے پیش کیا۔

ٹائملی نامی اس ایک ڈیوائس میں متعدد فیچرز کو شامل کر دیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر تو یہ اندھیرے میں روشنی فراہم کرنے کا کام کرتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کرسکتی ہے، تیز الارم بجا سکتی ہے، لائیو جی پی ایس ٹریکر سے لیس ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز سے ٹو وے وائس کمیونیکیشن کرسکتی ہے۔

ایک بٹن کو دبا کر فلیش لائٹ کو روشن کیا جاسکتا ہے اور ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

اسی طرح ایس او ایس بٹن کو دبا کر رکھنے سے الارم متحرک ہوتا ہے، لائیو ویڈیو اسٹریم ہونے لگتی ہے جبکہ رائیل ٹائم لوکیشن ڈیٹا مانیٹرنگ سینٹر سے شیئر ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے لیے ویڈیو ویریفکیشن کے دوران آڈیو اور لوکیشن ڈیٹا کے ساتھ لائیو تصویری تفصیلات بھی سینڈ کی جاتی ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس طرح کے ویڈیو الرٹ سے ایمرجنسی سروسز کو متاثرہ فرد تک جلد پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹائملی کو کام کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس میں سیلولر، جی پی ایس، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کنکٹویٹی جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اس کی ایپ بھی دستیاب ہے تاکہ صارفین اس کے ذریعے ٹارچ کے مختلف فیچرز کو ایڈجسٹ کرسکیں۔

یہ اسمارٹ فون کے حجم کی ٹارچ ہے یعنی 7 انچ لمبی ہے اور اس کا وزن لگ بھگ 200 گرام ہے۔

کمپنی کے مطابق مسلسل استعمال پر بھی اس کی بیٹری گھنٹوں تک کام کرسکتی ہے جبکہ اس میں ایمرجنسی پاور بینک فنکشن بھی دیا گیا ہے جو کسی فون کو چارج کرسکتا ہے۔

اس کی قیمت 300 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے