دنیا بھر میں کینسر کیسز کی شرح میں ڈرامائی اضافہ

دنیا بھر میں کینسر کیسز کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے اور 1990 سے 2023 کے دوران ان میں دوگنا اضافہ ہوا۔

2023 میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 85 لاکھ کینسر کیسز سامنے آئے، خاص طور پر غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں یہ سنگین مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی لگ بھگ 50 فیصد اموات کی روک تھام ممکن ہے۔

تحقیق کے مطابق 1990 سے 2023 کے دوران کینسر سے ہونے والی اموات میں 74 فیصد اضافہ ہوا اور وہ ایک کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی 40 فیصد سے زائد اموات میں خطرہ بڑھانے والے 44 عناصر بشمول تمباکو نوشی کے استعمال، ناقص غذا اور ہائی بلڈ شوگر کو دریافت کیا گیا۔

اس طرح کی اموات کی روک تھام تمباکو نوشی سے گریز، صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھ کر ممکن ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک کینسر کیسز میں 61 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور سالانہ 3 کروڑ سے زائد کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

اسی طرح کینسر سے ہونے والی اموات 75 فیصد اضافہ سے ایک کروڑ 86 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

محققین کے مطابق کینسر کے بڑھتے بوجھ کو دیکھتے ہوئے حکومتوں اور پالیسی سازوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ کینسر کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے، مرض کی جلد تشخیص ہوسکے اور مؤثر علاج عالمی سطح پر دستیاب ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 1990 سے 2023 کے درمیان عالمی سطح پر کینسر کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا، حالانکہ طبی سائنس میں کافی پیشرفت ہوئی اور کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کی روک تھام کے لیے کام کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور آنے والی دہائیوں میں اس کے بوجھ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس تحقیق کے لیے 204 ممالک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور کینسر کی 47 اقسام کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

2023 کے دوران بریسٹ کینسر اس مرض کی سب سے عام قسم رہی جبکہ پھیپھڑوں سے متعلق کینسر کی اقسام سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

تمباکو نوشی دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی 21 فیصد اموات کا باعث بنی جبکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ریکارڈ ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے