وینزویلا تیل کی کمائی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف امریکی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سامان میں زرعی اجناس، ادویات، طبی آلات، بجلی گھروں کی تنصیب اور توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے والا سازوسامان شامل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی جانب سے امریکا کو اپنا اہم ترین تجارتی شراکت دار منتخب کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ وینزویلا کو تیل فروخت کرنے کی اجازت اسی صورت دی جائے گی جب یہ امریکی قومی مفادات کے مطابق ہوگا۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر وینزویلا امریکی مفادات کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے