پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں: طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں۔

لاہور میں حافظ طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاک سعودیہ تعلقات، امت کی وحدت، اتحاد، سعودی عرب میں موجود پاکستانی برادری کے احوال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے، سعودی عرب مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور دفاع ہر مسلمان کو عزیز ہے۔

نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان عالم اسلام کے مسائل پر مضبوط روابط ہیں، سعودی عرب کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر قرار دینا پاک سعودیہ محبت اور تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے