ملک بھر میں اس وقت شدید سردی کی لہر ہے اور کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور 24گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں سردرہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سےہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسے چل رہی ہیں۔