دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، وفاق صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دہشت گردی کے خاتمے میں تحریک انصاف پر تعاون نہ کرنے کے الزام کو جھوٹ اور حقیقت کے برعکس قرار دیدیا۔

بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف پر آئندہ بے بنیاد الزامات نہیں لگائے جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے اور وہ ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے۔

مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ کسی سے کوئی مذاکرات نہيں ہورہے ، مذاکرات کا مینڈیٹ عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر تہمت لگانا مناسب نہیں ، ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، لوگوں کو بے گھر نہیں دیکھنا چاہتے ، دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی بنائی جائے ۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے ، اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے