ورلڈ سمائل آرکائیو کے زیرِ اہتمام پاکستان سویٹ ہوم میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورلڈ سمائل آرکائیو پاکستان کے منتظم محمد جنید عباسی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے بتایا کہ سمائل ورکشاپ کا مقصدپاکستان اور پاکستانی غریب اور بے سہارا بچوں کے کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور ان بچوں کے زریعہ دنیا میں پاکستان کے مسکراتے چہرے کو پیش کرنا ہے۔
ورلڈ سمائل آرکائیو دنیا بھر میں ایسی تقریبات کے زریعہ بچوں کی مدد اور دنیا کے ممالک کو ایک دوسرےجوڑنے میں مصرفِ عمل ہے۔
سمائلی ڈرائنگ کے زریعہ دنیا میں امن اور محبت کے پیغام کو پھیلانے کا منفر اور موثر انداز پروجیکٹ کے ہیڈ ماریک وسشوسکی نے 2001 میں متعارف کروایا۔جو اب دنیا کے ہر خطے میں پھیل چکا ہے۔
پروجیکٹ کے اہم مقاصد میں لو گوں کے درمیان بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا، غریب اور بے سہارا بچوں کے بارے آگاہی پیدا کرنا،فنکاروں اور دنیا کے مختلف ممالک کے کلچر کو فروغ دینا شا مل ہیں۔
ورلڈ سمائل آرکائیو کو دنیا بھر سے ہر دن ہزاروں مسکراہٹوں بھرے پیغامات مو صول ہو تے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا مسکراہٹوں کا ذخیرہ ہے۔
مسکراہٹوں کے اس منفرد کولیشن میں دنیا بھر سے ہزاروں مشہور شخصیات کی طرف سے بھیجے گئے آٹو گراف بھی شامل ہیں جن میں ، پولینڈ کے وزیر اعظم ،اردن کی ملکہ نو ر، مائیکل جیکسن ، عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا، پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی ، اداکارہ شناکسی سنہا ،اور دیگر شامل ہیں۔