امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی مدد کا فیصلہ کرلیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کے بعد مظاہرین کی مدد کا فیصلہ کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کادعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےایران میں مظاہرین کی مدد کا فیصلہ بنیادی طور پرکرلیا ہے ۔

ادھر امریکی ٹی وی کے مطابق ایران میں مظاہروں کے بعد صدر کو فوجی آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس میں ایران کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کیا گیا ۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف سائبر آپریشنز اور نئی پابندیاں بھی زیر غور ہیں جبکہ اسٹار لنک کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ بحال کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ایران نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو ’جائز اہداف‘ کے طور پر نشانہ بنائے گا۔

دوسری جانب ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت کے پیشِ نظر اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہے اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لیکن امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ایران میں 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے