انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح اور فلمی اداکار 43 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کے سیزن 3 کے فاتح گلوکار و اداکار پراشانت تمانگ انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار پراشانت کا انتقال اتوار کو نئی دہلی میں رہائش گاہ پر ہوا، ان کی عمر43 برس تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ان کی مو ت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔

پراشانت نے 2007 میں انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے بیرونِ ملک بھی متعدد پرفارمنسز کیں۔

بعد ازاں انہوں نے 2010 میں نیپالی فلم گورکھا پلٹن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر نشانی، پردیسی جیسی فلموں میں اداکاری کی۔

پھر وہ بھارت کی مشہور ویب سیریز پاتال لوک سیزن 2 میں بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

پراشانت کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے