ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے کیونکہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے اور ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کرنا بھی مشکل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں پہلے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہو گئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جاسکے تاہم بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے انٹرنیٹ سروس مفت فراہمی کا اعلان صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا، ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران میں اسٹار لنک سروس کی فراہمی پر بات چیت ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے