امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پرپھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ معلومات دوسری طرف کے بہت اہم ذرائع سےموصول ہوئی ہیں کہ ایران میں ہلاکتیں رک گئی ہیں اور پھانسیاں نہیں ہوں گی۔ اگرایسا کچھ ہوتا ہے تو ہم بہت ناراض ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں معتبر ذرائع سے بتایا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سچ ہے تاہم انہوں نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا کہ مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔
صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران کے خلاف کارروائی اب خارج ازامکان ہے؟ جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کا عمل دیکھیں اور جانچیں گے لیکن ہمیں معتبر ذرائع سے اچھا بیان ملا ہے۔
وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں راز افشاکرنے والے شخص کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ پینٹاگون کاکنٹریکٹر وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرینڈ لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے دنیا میں تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائیں۔