مسلمان ممالک سمجھنے لگے ہیں دیر آید، درست آید

ایران میں جاری احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے حمایت یافتہ کرد مسلح گروہوں نے، جو ترکی کے بھی خلاف ہیں، پوری طاقت کے ساتھ ایران کے ایک اہم علاقے پر حملہ کیا۔ اس حملے کی بروقت اطلاع ترکی نے دی، جس کے نتیجے میں ایران کی مدد سے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
لیکن ایران کو پچھلے پچاس سال میں پہلی مرتبہ انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ اللہ حافظ و ناصر ہو۔
دوسری جانب دبئی نے پہلی دفعہ برطانیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنے طلبہ کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبہ کو دوسرے ممالک بھیجنے پر بھی غور و فکر شروع کر دی ہے.

دبئی کے شیوخ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں ہمارے طلبہ کی ذہن سازی ہمارے خلاف کی جا رہی ہے۔
جبکہ خلافتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد لاکھوں مسلمان، مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور سازشوں کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دیر آید، درست آید۔

اب بھی وقت ہے کہ مسلم حکمران سوچ سمجھ کر فیصلے کریں تاکہ کسی کی سازشوں کا ایندھن نہ بنیں، کیونکہ دنیا ناقابلِ تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اس کے لیے بڑوں اور مقتدر حلقوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر تیاری کریں اور اپنی نسل کے مستقبل کو محفوظ اور تابناک بنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے