پاکستان کے لیے اعزاز: سید اسعد جعفری کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی

پاکستان کے کاٹن سیکٹر کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ، ڈاٹ کاٹن (DOT Cotton) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد اسعد جعفری کو انٹرنیشنل کاٹن ایسوسی ایشن (ICA) کی جانب سے Advanced Level-2 آربیٹریٹر کے طور پر منتخب کر لیا گیا هے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف اسعد جعفری کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور عالمی معیار کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ پاکستان کی کاٹن انڈسٹری کے لیے بھی ایک سنگِ میل ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ وہ عالمی سطح پر کاٹن ٹریڈ، تنازعات کے حل، اور شفاف تجارتی نظام میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کریں گے۔

ڈاٹ کاٹن کے سی ای او کی حیثیت سے آساَد جعفری پہلے ہی کاٹن انٹیگریٹی، کوالٹی ایشورنس اور عالمی معیار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی مستقبل میں پاکستانی کاٹن انڈسٹری کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی اعتماد حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

یہ اعزاز پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پروفیشنلز عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے