سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ان میں حسین بن سالم بن محمد العمری، سعود بن ہلیل بن سعود العنزی اور بسام محسن مران السبیعی شامل ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کے بعد تینوں افراد کو گرفتار کیا جس کے بعد کیس خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریعت اور سعودی قوانین کے تحت تینوں افراد کو سزائے موت سنائی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ تینوں افراد سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے، اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گرد عناصر کو پناہ فراہم کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معاشرے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے