گل پلازہ میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کوشش زندگیاں بچانے کی ہے، کوشش ہے جو لاپتا ہیں وہ جلد مل جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی منزلہ عمارت کی اجازت بغیر کسی اسٹڈی کے دی گئی۔ فائر آڈٹ کا کہا جائے تو بلڈرز کہتے ہیں نا انصافی ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کریں گے، جس کی جان گئی ہے اس کا کوئی ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں، پہلا فائر ٹینڈر وقت پر پہنچا تھا، اگر کسی کی کوتاہی ہو گی تو اس کو سزا ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے