ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے