ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں د اخل ہوگیا جس کی وجہ سے برف باری اور بارش شروع ہوگئی۔

چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی برفباری جبکہ زیارت اور قلات میں بھی برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اس کےعلاوہ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے