نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے تاہم پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

نیپاہ وائرس کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار، شرح اموات 40 سے 70 فیصد

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں، وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی کریں۔

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں۔

نیپاہ وائرس سے متعلق سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلی ہیں، مشتبہ نیپاہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بھی نیپاہ وائرس الرٹ جاری کردیا ہے، پاکستان کے تمام زمینی و فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100فیصد اسکریننگ نافذ ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک اورہائی رسک مسافروں کی نگرانی جاری ہے جب کہ اسکریننگ کے دوران بخار، سانس اور اعصابی علامات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، مشتبہ فرد کو فوری آئسولیٹ کر کے آئسولیشن یونٹ منتقل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق صوبوں کو نیپاہ کیلئے مخصوص اسپتال اور تربیت یافتہ عملہ یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نِیپاہ وائرس کا کوئی مصدقہ کیس نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے